Friday, 04 September 2026, 11:53:01 am
 

مزید خبریں

 
آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبا وطالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ
September 04, 2026

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔

دورے کے دوران طلبہ و طالبات نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔

طلبہ و طالبات کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط سے انتہائی متاثر ہوئے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے خصوصی نشست بھی ہوئی۔

طلبہ نے کیڈٹس اور لیڈی کیڈٹس سے ان کی تربیت کے مختلف پہلوں کے حوالے سے بات چیت کی۔

طلبہ و طالبات نے کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم، تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تیاری کا مشاہدہ ایک بہترین تجربہ قرار دیا۔

اس موقع پر اپنے تاثرات میں طلبہ و طالبات نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ان کیلئے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم و تربیت دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔

طلبہ نے دورے کے دوران کیڈٹس کی تربیت کے مراحل کو قریب سے دیکھنے کے موقع کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پی ایم اے کاکول کے دورے کو معلوماتی، مفید اور یادگار قرار دیا۔