Saturday, 05 September 2026, 11:39:32 am
 
یومِ دفاع و شہدا،ٹی وی اینکر بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کے جذبے سے سرشار
September 05, 2026

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ٹی وی اینکرز نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں پاکستانی اینکرز نے کہا کہ چھ ستمبر سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہدا کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے اور قومی یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کی تعمیر و ترقی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے متحد اور یکجا ہے۔

ٹی وی اینکرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عظمت اور وقار کو عالمی سطح پر مزید بلند کرنے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کو حوصلے اور ثابت قدمی سے عبور کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، اور ہر پاکستانی ملک کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتا ہے۔