وزیرداخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے لاہور اورکراچی میں کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس طرح ہرایک کیلئے پاسپورٹ کی خدمات آسانی سے میسر ہوںگی۔