وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے استعفادہ کرنے کی خواہش کااظہارکیا ہے ۔
انہوں نے آج لاہور میں کوریا کے سفیر پارک کیجن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلی نے زراعت کے شعبے میں پیداوار بڑھانے کیلئے کوریا کے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا ۔