Saturday, 18 May 2024, 07:19:38 pm
پاکستان اورآذربائیجان کاباہمی تعاون کومزیدفروغ دینے پراتفاق
May 05, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرخارجہ JEYHVN BAYRAMOV سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران انہوں نے تجارت ، رابطے اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔

انہوں نے خاص طورپر سیاسی سطح پر بات چیت اور روابط کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا ۔