Sunday, 19 May 2024, 01:49:43 am
سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
May 05, 2024

سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد آج (اتوار)اسلام آباد پہنچا جس کا مقصد پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنا ہے۔

وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وفد کا استقبال کیا۔زراعت، ٹیکنالوجی،Retail اور کارپوریٹ شعبوں کی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان وفد میں شامل ہیں۔اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے اور پاک سعودی اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا جن کا تصور وزیراعظم نے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے موقع پر پیش کیا تھا۔سعودی وفد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کررہاہے۔