Saturday, 05 September 2026, 09:59:21 am
 
ملک کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
September 05, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں بیشترمقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیںکہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔

تاہم ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور کراچی ستائیس

پشاور چوبیس

کوئٹہ انیس

گلگت سترہ

مری پندرہ

اور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جموں، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ سات جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔