یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر وطن کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام عزم بھرا پیغام دیا ہے۔
جوانوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان وطن کی سرحدوں کے امین اور اس کی لاج کے رکھوالے ہیں، جبکہ دفاعِ وطن کے لیے قربانی دینا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ جب بھی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، انہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کے دفاع کو مقدم رکھا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے روشن مستقبل اور قومی ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وطن کے نام وقف رکھیں گے۔