انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور معیشت میں انقلاب لانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے آج(پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں لوگوں کیلئے حکومت، معیشت اور معاشرے کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہو گی۔