Sunday, 19 May 2024, 03:22:36 pm
مریم نوازکا بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرنے کا عزم
May 06, 2024

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

آج لاہور میں صوبے کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں میرٹ برقراررکھنے پرزوردیا ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔