Sunday, 19 May 2024, 11:05:21 am
نائب وزیراعظم کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات
May 06, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں سربراہ اجلاس میں ان کے زیر قیادت پاکستانی وفد کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کے دوران کشمیر اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کے مسائل کو اجاگر کیا۔

پاکستانی برادری کے ارکان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی طرف سے انہیں ملاقات کا موقع فراہم کرنے کو سراہا۔انہوں نے پاکستان اور گیمبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔