Sunday, 19 May 2024, 11:29:38 am
وفاقی وزراء محسن نقوی اورخواجہ آصف کاسیالکوٹ ایئرپورٹ کادورہ
May 06, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔