Sunday, 19 May 2024, 05:34:38 pm
وزیراعلی سندھ نے کراچی میں امن کی بحالی میں پولیس اوردیگراداروں کی قربانیوں کوسراہا
May 06, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں امن کی بحالی میں پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور محنت کو سراہا ہے۔

انہوں نے آج(پیر) کراچی میں نیویارک پولیس کے افسران کے ایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ کراچی شہر میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے عادی مجرموں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور قانون سازی کی جا رہی ہے۔