Sunday, 19 May 2024, 03:31:02 pm
ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
May 06, 2024

متعلقہ حکومتی ادارے پاک فوج کے تعاون سے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ملک کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں ان اداروں نے انسدادِ منشیات کیلئے ملک بھر میں اپنی کارروائیوں کے دوران دس لاکھ کلو گرام سے زائد منشیات قبضے میں لیں اور تیرہ سو سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں لیا۔

دریں اثنا پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے ضلع گوادر کی ساحلی پٹی میں اپنی کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل اور روزمرہ استعمال کی اشیاء قبضے میں لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر کے راستے منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ان اشیاء پر مشتمل کھیپ پکڑ لی۔