Sunday, 19 May 2024, 02:13:46 pm
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ، ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے لندن پہنچ گئی
May 06, 2024

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے لندن پہنچ گئی ہے ۔

کپتان ندا ڈار کی سربراہی میں سترہ رکنی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی ۔

پہلا ٹی ٹونٹی اس ماہ کی چوبیس تاریخ کو برمنگھم میں کھیلاجائے گا ۔