Sunday, 19 May 2024, 09:23:46 pm
وفاقی تعلیمی اداروں میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیب قائم کرنے کافیصلہ
May 07, 2024

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز (labs) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان جدید ترین آئی ٹی لیبزمیں نوجوانوں کو جدید ترین ہنرسکھائے جائینگے جس سے ان کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ آئی ٹی لیبز (labs) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 ڈگری کالجز میں تعمیر کی جائیں گی ۔

ان آئی ٹی لیبز (labs) میں طلبہ کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت(AI) اور گیم ڈویلپمنٹ میں 6 ماہ کے کورسز کرائے جائیں گے ۔

پہلے مرحلے میں تقریبا 1ہزار طلبا کو کورسز پیش کئے جائیں گے جو مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

یہ کورسز مئی 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے، وزارت تعلیم نے مزید بتایا کہ اب تک ان کورسز کے لئے 3 ہزار6 سو طلبا اندراج کراچکے ہیں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وزارت وفاقی تعلیم کی جانب سے یہ لیبز (labs) تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔