Sunday, 19 May 2024, 07:31:37 pm
پاکستان کا بیرونی خلاء میں خطرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی لائحہ عمل پر زور
May 07, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بیرونی خلاء میں بڑھتے ہوئے خطرا ت سے نمٹنے کے لئے اجتماعی لائحہ عمل پرزوردیاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بیرونی خلاء سے متعلق ایک قراردادپرویٹوکاحق استعمال کرنے کے بارے میں نیویارک میںجنرل اسمبلی کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے خلاء میں ہتھیاروں اوربڑی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کے باعث درپیش صورتحال کوانتہائی خطرناک قراردیا۔

انہوں نے میزائل دفاعی نظاموں کی تنصیب اوربیرونی خلائی ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کومنسلک کرنے پر گہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے اسے عالمی اورعلاقائی سلامتی کے لئے عدم استحکام کاباعث قراردیا۔

منیراکرم نے تخیف اسلحہ کے عالمی معاملے پر جامع اورمشترکہ کوششوں کے فروغ کے بارے میں پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔