Sunday, 19 May 2024, 08:56:28 pm
رفاہ پر اسرائیلی حملوں میں12فلسطینی شہید
May 07, 2024

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں کم از کم بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔