آج تھیلیسیمیا کی روک تھام کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔اس سال کا موضوع ہے'' تھیلیسیمیا سے زندگیوں کو محفوظ بنانا اور سب کے لئے اس کے یکساں علاج تک رسائی'' یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں تھیلیسیمیا اور اس کے علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس مرض کی روک تھام کے لئے دنیا بھر میں کام کرنے والے طبی عملے سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔