Sunday, 19 May 2024, 11:53:55 pm
ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان،سعودی عرب سرمایہ کاری فورم نئے باب کا آغاز
May 08, 2024

ایس آئی ایف سی کے  تحت پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم  ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفود نے بالترتیب پاکستان اور سعودی عرب میں ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقتوں کا اصل مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ضرورت کے وقت باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے

سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کی جن کے ساتھ مختلف شعبوں سے منسلک کم و بیش 30 سرکاری و نجی کمپنیوں کے عہدیداران شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے وزارت توانائی و پیٹرولیم نے وفد کی میزبانی کی اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران نے خصوصی معاونت کی۔فورم کا اہم حصہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے مابین B2B مذاکرات تھے جن میں مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانی تاجروں نے سعودی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، توانائی، مائننگ اینڈ منرلز، سیاحت اور آئی ٹی کے  شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے