Sunday, 19 May 2024, 10:45:05 pm
ازبکستان کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
May 08, 2024

جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ BAKHTIYAR SAIDOV پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔معزز مہمان کی آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔اپنے دورے میں وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بھی باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جن میںتجارت اور روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔