غزہ کے مشرقی علاقے AL-ZAYTION میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ادھر اسرائیلی قابض فوج نے رفاہ کی سرحدی راہداری پر بدستور قبضہ کر رکھا ہے جس سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک چونتیس ہزار سات سو نواسی فلسطینی شہید اور اٹھہتر ہزار دو سو چار زخمی ہوگئے ہیں۔