Monday, 20 May 2024, 02:07:23 am
ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ غفلت،وزیراعظم کی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت
May 08, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے ذمہ دار افسران اور قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایات اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بارے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے ا جلاس کے دوران دیں۔

یہ نظام سگریٹ کھاد چینی اور سیمنٹ کی صنعتوں میں پیداوار جعلی مصنوعات کی نشاندہی اور سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔