Tuesday, 21 May 2024, 12:53:49 am
حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، تنویر
May 09, 2024

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

آج(جمعرات) اسلام آباد میں فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کونسل سے کہا کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کرے جس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کرنا ہو۔

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا۔