Monday, 20 May 2024, 08:28:20 pm
نومئی کے مجرموں کے احتساب کومنطقی انجام تک پہچایا جائیگا، وزیردفاع
May 09, 2024

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نومئی کے پرتشدد حملوں کے مجرموں اور منصوبہ سازوں کے احتساب کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں آج(جمعرات) ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ نو مئی میں ملوث کرداروں کو سب جانتے ہیں ۔

وزیر دفاع نے کہا سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نو مئی کو اساس پاکستان پر حملہ کیاگیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ سانحہ نو مئی میں ملوث عناصر کے خلاف ثبوت موجود ہیں اورانھیں ہرحال میں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔