Tuesday, 21 May 2024, 02:50:30 am
پاکستان اورجاپان اذلان شاہ ہاکی کپ کےفائنل میں پہنچ گئے
May 09, 2024

پاکستان اور جاپان تیسویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

فائنل میچ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

ادھر پاکستان اپنا پانچواں میچ کل ایپوہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستان پہلے ہی ملائشیا جنوبی کوریا اور کینیڈا کے خلاف اپنے تین میچ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تیسرا میچ برابر رہا۔

جاپان نے بھی اتنے ہی میچ جیتے اور برابر کھیلے ہیں۔