Monday, 20 May 2024, 04:56:31 pm
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن کاآغازہوگیا
May 09, 2024

عازمین حج کو ارض مقدس پہنچانے کے لئے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگیاہے۔

 پاکستان سے پانچ سو تیس عازمین کو لے کر آج تین پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں۔

ادھر پاکستانی عازمین حج نے حجاز مقدس میں ان کے قیام کے لئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہزادہ محمد بن عبد العزیز نے انٹر نیشنل ائرپورٹ مدینہ پر ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حجاز مقدس میں ان کا قیام آرام دہ ہوگا۔