Monday, 20 May 2024, 08:44:44 pm
سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن نے عازمین حج کیلئے جامع انتظامات کئےگئے ہیں
May 09, 2024

سعودی عرب میں پاکستان حج مشن نے مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔

آج(جمعرات) مدینہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود کو ایک خصوصی انٹرویو میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے بتایا کہ عازمین حج کی معاونت کیلئے حج مشن کی تمام ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک کردیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان عازمین حج کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور رواں سال کا حج گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت آرام دہ ہوگا۔

احمد فاروق نے سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے اقدام کو بھی سراہا جس سے عازمین حج کو پاکستان میں اپنی ایمگریشن کا عمل مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔