Wednesday, 09 September 2026, 02:06:23 pm
 
بحری امور کی مؤثر اصلاحات کی بدولت پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں بڑی پیشرفت
September 09, 2026

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری امور کی مؤثر اصلاحات کی بدولت میری ٹائم سیکٹر میں بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔

کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ ایک سال میں 99 سے 69ویں پوزیشن پر پہنچ گئی، جبکہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری سے بندرگاہ 74 سے 56ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید بندرگاہی سہولیات اور بہتر نظام پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔