صدر آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کِم جونگ اُن اور عوام کو جمہوریہ کے قیام کی اٹھہترویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
ایک خط میں صدر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ کوریا کے درمیان باہمی اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے پختہ اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مفید باہمی تعلقات آنیوالے برسوں میںمزید مستحکم بنائے جائیںگے۔