Wednesday, 09 September 2026, 02:06:32 pm
 
نائب وزیراعظم اور مصر کے وزیرخارجہ کا تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 09, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ خطے کے چار ملکوں کے وزرائے خارجہ فورم کے ذریعے علاقائی امور سمیت مختلف معاملات پر قریبی مشاورت کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔