Wednesday, 09 September 2026, 02:07:02 pm
 
وزیر داخلہ کی پولیس کو تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی ، ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت
September 09, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کو تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کی تعمیر نو کے بعد دورے کے موقع پر کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سائلین کی داد رسی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کسی شہری کو ایف آئی آر کے اندراج میں بلاوجہ تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے تھانے کے کائونٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سائلین کے لئے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان کے کردار کو سراہا۔