قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی مکمل اقتصادی صلاحیت بروئے کار لانے کے لیے خواتین کی مساوی شرکت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ’پاکستان ویمن لیڈرشپ اینڈ پالیسی سمٹ 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
قائم مقام صدر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو قومی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت کا حامل قرار دیا۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایک ایسا عملی ایجنڈا آگے بڑھائیں جس میں مالی وسائل تک رسائی، ڈیجیٹل شمولیت، خواتین کے زیرِ قیادت کاروباری سرگرمیوں، ملازمت کے محفوظ مقامات، قیادت کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مارکیٹ کے ساتھ مضبوط روابط کے قیام پر توجہ دی جائے۔