وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سونے، تانبے اور صنعتی معدنیات سمیت ملک بھر میں موجود معدنی وسائل شفاف اور سرمایہ کار دوست نظام کے تحت سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔
وہ ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے گیارہویں سربراہی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
جام کمال نے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوطی کے لیے اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو جدید بنا رہا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، ماحول دوست صنعت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے گرین ایجنڈے کی بنیاد پر پاکستان ہانگ کانگ جیسے شراکت داروں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت اور پائیدار ترقی کے لیے مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لیے سازگار ماحول، علاقائی روابط اور مشترکہ ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔