نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی دلچسپی کے امور پر پارلیمانی جماعتوں کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر پارلیمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں پارلیمانی امور اور قومی اسمبلی میں زیر التوا قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔