Monday, 20 May 2024, 10:31:46 pm
ایران سے غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کوبیدخل کرنے کاسلسلہ جاری
May 10, 2024

ایران کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کوبے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

ٍٍٍٍایرانی وزیر داخلہ نے مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں واپسی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔