Monday, 20 May 2024, 11:03:01 pm
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان پانچواں میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا
May 10, 2024

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ آج ایپوہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور جاپان ہاکی کپ کے فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں جوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل شام ساڑھے پانچ بجے کھیلاجائے گا ۔