Tuesday, 21 May 2024, 02:01:54 am
فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے سانحہ 9مئی کے موقع پر شہداء کو خرا ج عقیدت پیش کیا
May 09, 2024

فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے سانحہ 9مئی کے موقع پر شہداء کو خرا ج عقیدت پیش کیا۔فورس کمانڈر نے لالک جان شہید نشان حیدر کے آبائی گاؤں ہندور کا دورہ کیا۔انہوں نے لالک جان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے لالک جان شہید کے اہل خانہ اور پاک فوج کے غازیوں سے بھی ملاقات کی۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے شہید کے اہل خانہ اور غازیوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج شہداء کے تقدس و احترام کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔