Monday, 20 May 2024, 11:03:02 pm
کراچی کورمیں فوجی افسران اورجوانوں کواعزازات دینے کی تقریب
May 10, 2024

کراچی کور میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں ستارہ امتیاز ملٹری ، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغۂ بسالت تقسیم کرنے کی ایک خصوصی اور پروقار تقریب ہوئی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں نو شہداء کے ورثاء کو تمغۂ بسالت ، چودہ افسروں کو ستارۂ امتیاز ملٹری جب کہ اُنیس افسروں کو قوم کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر تمغۂ امتیاز ملٹری کے اعزازات دیے گئے۔

تقریب میں فوجی افسروں اور اعزازات حاصل کرنے والے افراد کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔