Monday, 20 May 2024, 10:31:47 pm
وزیر اعلی پنجاب نے طلبہ کو لیپ ٹاپ سکیم کی بحالی کی منظوری دے دی
May 10, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں طلبا کو لیپ ٹاپ سکیم کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ آج لاہور میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر کالجوں کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیوں کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے طلبا کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں بھی دی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے "تعلیمی ایمرجنسی" کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعلی نے اسکول اور اعلی تعلیم دونوں شعبوں میں جامع اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔