Monday, 20 May 2024, 11:50:36 pm
وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کلینک آن وہیلزمنصوبے کاافتتاح کردیا
May 10, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آج(جمعہ) لاہور میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کلینک بڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں کے باشندوں کو اکثر ہسپتال میں علاج معالجے کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب کے آٹھ شہروں میں امراض قلب کے علاج کے لیے سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ ان شہروں میں میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم ، ساہیوال ، مری اور لیہ شامل ہیں۔