Monday, 20 May 2024, 11:13:46 pm
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے عوام کوصاف پانی کی سہولت فراہم کردی
May 10, 2024

پاک فوج نے امن وخوشحالی کی طرف ایک اورقدم اٹھاتے ہوئے شمالی وزیرستان کے عوام کوصاف پانی کی سہولت فراہم کردی ہے۔

پاک فوج اورماڑی پٹرولیم کے باہمی تعاون سے سپین اور شیواہ میں دو آر او پلانٹ تعمیر کر لئے گئے۔

 پلانٹ سے مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا، پلانٹ کی تعمیر کے بعد آلودہ پانی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔

آراوپلانٹ کی افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے پر علاقے کے عوام نے پاک فوج اور ماڑی پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔