Tuesday, 21 May 2024, 12:07:26 am
طلبہ اوراساتذہ کا جی ایچ کیو میں یادگارشہداء کادورہ،پاک فوج سے یکجہتی کااظہار
May 10, 2024

طلباء وطالبات اوراساتذہ نے افواج پاکستان اورشہداء سے اظہاریکجہتی کے لئے جی ایچ کیوراولپنڈی میں یادگارشہداء کادورہ کیا۔ طلبہ اوراساتذہ نے یادگارشہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت کیا۔

شرکا نے شمعیں روشن کرکے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا ء نے قومی پرچم اور شہدا ء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن کو رونما ہونے والے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

طلبہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے شہدا ء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم شہدء ا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔اساتذہ نے کہا کہ ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔