Friday, 11 September 2026, 02:48:52 pm
 

مزید خبریں

 
گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت کو سراہا
September 10, 2026

گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی شراکت داری، خصوصاً گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون، ڈیجیٹل طور پر بااختیار پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

وفد نے حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت، بالخصوص وزارت آئی ٹی کی جانب سے کی گئی اصلاحات اور اقدامات کو سراہا۔

دونوں جانب سے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، ڈیٹا نظام، ہیلتھ ٹیکنالوجی، مالیاتی شمولیت، استعداد کار میں اضافے اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔