Thursday, 10 September 2026, 02:33:03 pm
 
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز سے آج اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا
September 10, 2026

برمنگھم میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ اپنی پہلی اننگز کا کھیل کل کے سکور ایک سو چھپن رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر آج پھر شروع کرے گا۔

اس سے پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو تینتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔