Tuesday, 15 September 2026, 12:13:36 am
 
بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد ہلاک
September 14, 2026

ادھر محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان نے ضلع پشین میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ادارے کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پشین کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔