Tuesday, 15 September 2026, 12:14:21 am
 
کوئٹہ: یتیم اور بے سہارا بچیوں نے تعلیم کے ساتھ ہنر مندی میں بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کردیں
September 14, 2026

کوئٹہ میں ایس او ایس ویلیج کی دس یتیم اور بے سہارا بچیوں نے ایک سالہ بیوٹیشن کورس مکمل کر لیا ہے۔

ایس او ایس ویلیج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بچیوں کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل ہونے پر تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایس او ایس ویلیج گزشتہ 20 برس سے یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور باوقار مستقبل کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے یتیم اور مستحق بچیوں کے لیے معاشی خودانحصاری کے پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کو لائقِ تحسین اقدام قرار دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم ظہور بلیدی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر ترقی نسواں ربابہ بلیدی نے کہا کہ خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔