فیصل آباد کی تاجربرادری نے عوامی مسائل کے حل، بہتر گورننس اور انتظامی اصلاحات کیلئے فیصل آباد کو صوبائی حیثیت دینے پر زور دیا ہے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بہتر گورننس کیلئے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا اور انتظامی یونٹس کو مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کو صوبائی حیثیت ملنے سے عوام کو بہتر نمائندگی اور مسائل کا فوری حل میسر آئے گا ۔