Monday, 14 September 2026, 12:46:05 pm
 
پاک فوج سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں
September 14, 2026

پاک فوج سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

سندھ کی نوجوان نسل کیلئے جدید تعلیم، کردار سازی اور بہترین مواقع کی فراہمی کیلئے کیڈٹ کالج جیکب آباد کا افتتاح کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے افسران، سیاسی و سماجی رہنمائوں اورممتاز تعلیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

ادارے میں طلبہ کیلئے سائنسی اور تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ جدید کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز اور دیگر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔