Tuesday, 15 September 2026, 03:35:41 pm
 
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے محفوظ، منظم اور باقاعدہ ہجرت کی ضرورت پر زور دیا
September 15, 2026

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے محفوظ، منظم اور باقاعدہ ہجرت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ہجرت کے انتظام و انصرام کے حوالے سے پہلی پارلیمانی بات چیت سے خطاب کر رہے تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ہجرت جیسے ابھرتے ہوئے مسائل سے جامع نقطہ نظر کے تحت فعال طور پر نمٹ رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے کیلئے عالمی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ قابل رسائی بین الاقوامی مالی معاونت کی ضرورت ہے۔